Hot Posts

6/recent/ticker-posts

ورلڈ کپ؛ پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی اور ایک اہم ریکااپنے نام کیا

 ورلڈکپ میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔ 

پہاڑجیسا ہدف پاکستان نے عبداللہ شفیق اورمحمد رضوان کی سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کیخلاف پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا۔
جسکے  بعدعبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ پر 178 رنز کی شراکت قائم کی۔ عبداللہ شفیق 115 رنز  بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 16 اور دوسری 37 رنز پر گری۔ اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابراعظم 10 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

   اور 45 ویں اوور میں 308 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل 31 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد افتخار احمد بیٹنگ    کرنے نمبر 4 پہ آئے۔ وہ 10 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

 یہ ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اب تک سب سے بڑا اسکور ہے

 اس سے قبل پاکستان کے خلاف  بھارت نے ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو  نے 2019 میں بنایا تھا۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی 4 وٹیں لیکر کامیاب بولر ثابت ہوئے، حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔ شاہین آفریدی، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیم پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف

ٹیم سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پتھیرانا اور دینوتھ ویلالگے




Post a Comment

0 Comments